مریم نواز کے فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹس، پنجاب میں صحت سہولیات کی نئی مثال قائم

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے 6 فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹس نے اہم کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ مختصر ترین مدت میں 2 کروڑ 10 لاکھ مریضوں کو فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے علاج اور طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اسی دوران 30 ہزار سے زیادہ مریضوں کو گھر بیٹھے انسولین، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

مزید پڑھیں: صحت کے میدان میں بڑی کامیابی، مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی

کلینک آن ویل کے تحت ایک کروڑ 82 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا، 70 لاکھ الٹراساؤنڈ اور 12 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ فیلڈ اسپتالوں میں 28 لاکھ مریض آئے جبکہ 4 لاکھ 48 ہزار 468 لیب ٹیسٹ اور ایک لاکھ 70 ہزار 772 ایکسرے و الٹراساؤنڈ کیے گئے۔

مراکز صحت کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1217 مراکز صحت کی ری ویمپنگ مکمل کی گئی ہے۔ فیز ون میں 1026 بنیادی مراکز صحت اور 191 دیہی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا گیا۔

فیز ٹو میں 433 بنیادی مراکز صحت اور 81 آر ایچ سی کی ری ویمپنگ مکمل ہوئی، جبکہ فیز تھری میں 895 مراکز صحت کی تعمیر و بحالی تیزی سے جاری ہے۔

گھر بیٹھے علاج اور ادویات کی فراہمی

ذیابیطس کے 2242 مریضوں کو 2،2 ماہ کی انسولین گھر پر فراہم کی گئی۔ ہیپاٹائٹس کے 14 ہزار 286 اور ٹی بی کے 13 ہزار 864 مریضوں کو بھی 2،2 ماہ کی ادویات گھر پہنچائی گئیں۔

صحت ڈیٹا، سروے اور مانیٹرنگ سسٹم

کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے پنجاب بھر میں 6 کروڑ 30 لاکھ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی، 80 لاکھ گھرانوں اور ایک کروڑ گھروں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ جی آئی ایس ٹیم نے 58 ہزار 571 ایریا میپنگ بھی مکمل کی۔

پنجاب بھر میں 251 سرویلنس اسسٹنٹس اسپتالوں اور مراکز صحت کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ٹریکنگ کررہے ہیں، جبکہ ہر مریض کو اوسطاً 5 منٹ میں علاج شروع کیا جا رہا ہے۔

کارڈیک سہولیات اور ضلعی اسپتالوں میں پیش رفت

جہلم، جھنگ، میانوالی اور وہاڑی کے ضلعی اسپتالوں میں امراض قلب کے مراکز اور کیتھ لیب منصوبے کے تحت 1628 پروسیجرز کیے گئے۔ ان میں 1055 انجیوگرافی، 559 انجیوپلاسٹی، 12 پرائمری پی سی آئی اور 2 عارضی پیس میکر شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات اور اظہار اطمینان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکریٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

انہوں نے ضلعی اسپتالوں میں اسٹروک مینجمنٹ سنٹر کے قیام، مراکز صحت کی ری ویمپنگ رواں سال مکمل کرنے اور سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ ڈگری نشستیں بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی