پنجاب میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی میراتھن اور سائیکلنگ ریس کی تیاریاں مکمل

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تحت ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے میراتھن اور سائیکلنگ ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن اور سائیکلنگ ریس 2026 کل ہوگی، جس میں میں 11 ہزار سے زیادہ ایتھلیٹس اور شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔

ایونٹ میں صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سمیت دیگر صوبائی وزرا بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

21 کلومیٹر میراتھن اور سائیکلنگ ریس کا آغاز صبح 6 بجے لبرٹی چوک سے ہوگا، جبکہ خواتین کے لیے 5 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکلنگ ریس بھی اسی مقام سے شروع کی جائے گی۔

اس کے علاوہ 2 کلومیٹر فیملی فن ریس اور ایک کلومیٹر ویل چیئر ریس بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔

ایونٹ میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے وائس چیئرمین ملک سلمان، سیکریٹری اسپورٹس پنجاب محمد علی اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی بھی موجود ہوں گے۔

یوتھ افیئرز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

4 ارب ڈالر کا خفیہ مالیاتی نیٹ ورک، ایران سے متعلق حیران کن دعوے سامنے آگئے

بہار میں ‘کاکروچ کیفے’ کھل گیا، مینیو میں کیا کچھ ہوتا ہے؟

لاہور میں امریکی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل، پولیس نے حقائق سامنے رکھ دیے

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘