کیا ٹرمپ نے کاش پٹیل کو برطرف کر دیا؟

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل پم بونڈی کی برطرفی کے بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے متعلق بھی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ کیا وہ بھی اگلے ہیں۔

تاہم وائٹ ہاؤس نے ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کاش پٹیل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جرائم کی شرح گزشتہ 100 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گرل فرینڈ کی حفاظت کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال، ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل تنقید کی زد میں

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ڈائریکٹر پٹیل انتظامیہ کی قانون اور نظم و ضبط سے متعلق ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں’۔

دوسری جانب بعض موجودہ اور سابق امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اندر پہلے ہی اس بات پر غور ہو رہا ہے کہ کاش پٹیل کی جگہ کون لے سکتا ہے۔ ایک اہلکار نے مبینہ طور پر کہا: ‘ہم سب صرف اگلے حکم کے انتظار میں ہیں’۔

Trump nominates Kash Patel to serve as FBI director : NPR

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایک میڈیا ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاش پٹیل پر ذاتی نوعیت کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں، جن میں شراب نوشی سے متعلق دعوے اور بعض میٹنگز میں تاخیر جیسے الزامات شامل ہیں۔ تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیے: سربراہ ایف بی آئی کاش پٹیل کی گرل فرینڈ کا پوڈکاسٹر کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ

ان الزامات کے جواب میں کاش پٹیل نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: ‘بات کرتے رہیں، اس کا مطلب ہے میں وہی کر رہا ہوں جو مجھے کرنا چاہیے’۔

واضح رہے کہ پم بونڈی کی برطرفی کے بعد سے ٹرمپ انتظامیہ کے اندر تبدیلیوں سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں، تاہم وائٹ ہاؤس نے کاش پٹیل کے مستقبل سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی تعلیمی پلیٹ فارم ‘کینوس’ پر سائبر اٹیک، فائنل امتحانات کے دوران کروڑوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

برطانیہ: مقامی انتخابات میں حکمران جماعت کو بھاری نقصان، وزیراعظم اسٹارمر کا مستعفی ہونے سے انکار

واٹس ایپ کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی، ری ایکشن ٹرے اور مینو کو ‘لیکوئیڈ گلاس’ لک دینے پر کام شروع

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹس کی آمدورفت میں تاخیر کا امکان

انسٹاگرام کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ختم کرنے کا اعلان، میسجز کی پرائیویسی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی