’اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر منگل کو ایران کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے‘

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر منگل کے روز اسلام آباد میں ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔

امریکی صحافی کیٹلِن ڈورن بوس کے مطابق بات صدر ٹرمپ نے ان کو بتائی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ ان کے نمائندے اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں۔

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر آبنائے ہرمز میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو وہ اقدامات کریں گے جو 47 برسوں میں کیے جانے چاہیے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میرے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں، اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو ہم وہ اقدامات کریں گے جو گزشتہ 47 برسوں میں کیے جانے چاہیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ، بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

بالوں کے جھڑنے کا خاتمہ ممکن، نئی سائنسی پیشرفت نے امید جگا دی

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟