مغربی بنگال میں انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جھارگرام میں مقامی اسٹریٹ فوڈ ’جھال مری‘ سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مودی ایک دکاندار کے پاس جا کر جھال مری طلب کرتے ہوئے اس کی قیمت پوچھتے ہیں۔ دکاندار نے بتایا کہ اس کی قیمت 10 سے 20 روپے کے درمیان ہے۔ دکاندار نے ابتدا میں رقم لینے سے گریز کیا لیکن بعد میں اصرار پر اس نے رقم لے لی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کے دوران مودی کو ‘چائے والا’ دکھانے والی میم امریکی اخبار میں شائع، سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل
جھال مری کی تیاری کے دوران دکاندار نے سوال کیا کہ آیا وہ پیاز کھاتے ہیں جس پر وزیرِ اعظم نے جواب دیا، ’ہاں، پیاز کھاتا ہوں بس لوگوں کا دماغ نہیں کھاتا‘۔ ان کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مودی نے یہ سب صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا کیونکہ وہ اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں۔ چند ناقدین نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوڈ وی لاگنگ شروع کر دی ہے اور اسے وائرل ہونے کی کوشش قرار دیا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ مودی نے فوڈ وی لاگنگ شروع کر دی ہے کیونکہ وہ 90 دن سے وائرل نہیں ہوئے۔
Modi Ji is doing food vlogging because woh 90 din se viral nahi hue. https://t.co/j6nYVFgpPz
— Darshan Pathak (@darshanpathak) April 19, 2026
ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے مودی کو شیخ رشید سے تشبیہہ دیتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر۔
مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر 😂😂@ShkhRasheed @sajidsheikh321 @LatifShah27163 @Hussainch242 pic.twitter.com/RumA1fSoBC
— Media Talk (@mediatalk922) April 20, 2026
رچیتا نامی صارف نے کہا کہ مودی نے پہلے ڈیجیٹل ادائیگی پر زور دیا اور اب خود کیش دے رہے ہیں، انہوں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود کو خود ہی ایکسپوز کر دیا ہے۔
Why Modi ji is promoting cash Transaction Openly???
Khud ko expose kar diya https://t.co/1XHVQn6HlG
— CA Ruchita Vaghani (@R_N_Vaghani) April 19, 2026
راجہ نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ناکام و مایوس لوگوں کی یہی نشانی ہوتی ہے جب پوری دنیا پاکستان میں موجود ہے اور موصوف اپنے ہی علاقوں میں ٹک ٹاک بنوانے میں مصروف ہیں۔ دعوے تھے بڑی معیشت اور خطے میں مقبول ترین ملک ہونے کے جبکہ اب تو خبروں میں جگہ نہی مل رہی۔
ناکام و مایوس لوگوں کی یہی نشانی ھوتی ھے جبکہ پوری دنیا پاکستان میں موجود ھے اور موصوف اپنے ہی علاقوں میں ٹک ٹاک بنوانے میں مصروف ہیں😂
دعوے تھے بڑی معیشت اور خطے میں مقبول ترین ملک ھونے کے جبکہ اب تو خبروں میں جگہ نہی مل رہی 🤭 https://t.co/u6YWVmRXpr— راجہ (@rj5030746140303) April 19, 2026
گوہر بٹ نے کہا کہ مودی کس قدر کنجوس ہے 10 روپے کی چیز لی اور صرف 10 روپے ہی ادا کیے، اس غریب آدمی کو زیادہ پیسے دیتا تو وہ ساری زندگی دعائیں دیتا ۔
کنجوس مکھی چُوس سالا ۔۔۔۔
مودی کس قدر کنجوس ہے دس روپے کی چیز لی اور صرف دس روپے ہی ادا کیے ، اس غریب آدمی کو زیادہ پیسے دیتا تو وہ ساری زندگی دعائیں دیتا ۔ https://t.co/sbsPaRkroA— Gohar Butt (@faheemgohar1) April 19, 2026














