پاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لئے کوششیں جاری

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شریک نہیں ہوں گے تاہم پاکستان اس کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان رابطے اور کوششیں کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات: پاکستان ماضی میں کب کب عالمی سفارتکاری کا مرکز بنا؟

اس سے قبل گزشتہ روز سے جاری کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قیامِ امن کے لیے پاکستان اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کشیدہ حالات کے تناظر میں اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر کہا کہ اس کے باوجود امریکی وفد کل مذاکرات کے لیے اسلام آباد جائے گا۔ اُنہوں نے اِسے ایران کے لیے کسی بھی قسم کی ڈیل کے لیے آخری موقع قرار دیا اور کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ایران کو شدید جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین صورتحال سے باخبر ایک عہدیدار نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ مُشکلات کی وجہ صدر ٹرمپ کا روّیہ ہے جنہوں نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم نہیں کی اور سیز فائر کی خلاف ورزیاں بھی کیں۔ لیکن پاکستان اپنے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اُمید ہے کہ آج رات یا کل صبح تک چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔

پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان نے اپنی کوششیں ترک نہیں کیں اور وہ فریقین سے رابطوں میں ہے اور مسئلے کے حل کے لیے بھرپور سفارتی اقدامات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا ڈنکا بج گیا، وزیرخارجہ اسحاق ڈار دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جنگ بندی کی معیاد ختم ہونے میں اب کچھ ہی گھنٹے باقی ہیں۔ 20 اور 21 اپریل کی درمیانی شب جنگ بندی معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ اِس لحاظ سے آنے والے چند گھنٹے مذاکرات کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابلِ فراموش، یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے، مریم نواز

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قومی و عالمی تعاون ناگزیر، وزیراعظم اور صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

مقبوضہ کشمیر میں ذہنی امراض کی صورتحال تشویشناک شکل اختیار کرگئی، بھارتی حکومت کا اعتراف

’5 اگست کے سیمی فائنل کی تیاری کر رہے ہیں؟‘، انگلینڈ میں کرکٹ کھیلتے اسد قیصر کی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

پنجاب کو فلڈ ریزیلنٹ بنانے کے لیے اقدامات تیز، مون سون اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین