پاک مصر مشترکہ مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی پر مبنی مشترکہ فوجی مشق ’تھنڈر II‘ خیبر پختونخوا کے علاقے چراٹ میں کامیابی سے مکمل ہو گئی۔ 2 ہفتوں پر محیط اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت، طریقہ کار اور آپریشنل تکنیک کو مزید بہتر بنانا اور دونوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو 1,989 فوجی اعزازات دینے کی منظوری، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مصری اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور شرکت کی اور دورانِ تربیت اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اختتامی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ مصری پیراٹروپرز کے کمانڈر میجر جنرل محمد سعد عبدالرازق اور مصر کے دفاعی اتاشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق: پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک اور 400 زخمی کیے، ہمارے 12 سپوت شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ مشترکہ مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے ساتھ خلاف جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل، ایمان فاطمہ کا مشکل وقت اور کامیابی پر جذباتی پیغام

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز