پنجاب اسمبلی: اسپیکر نے زرعی ٹیکس کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیدیا، مریم نواز کے حق میں قرارداد منظور

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت جاری کیا گیا زرعی ٹیکس کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی اجلاس کے دوران رولنگ پڑھ کر سنائی۔

اسپیکر نے کہاکہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف منتخب ایوان کے پاس ہوتا ہے اور کوئی سرکاری افسر یا انتظامی ادارہ یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔ ان کے مطابق سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت کوئی بھی ایگزیکٹو اتھارٹی ٹیکس عائد نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہاکہ ایسے نوٹیفیکیشنز سے پنجاب اسمبلی کے استحقاق کو نقصان پہنچا ہے، اس لیے انہیں کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ اسپیکر نے ہدایت کی کہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی ان ٹیکسز کا جائزہ لے جبکہ لا کمیٹی 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے۔

رولنگ کے بعد ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر اسپیکر کو خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیکس اختیارات صرف اسمبلی کے پاس

پنجاب اسمبلی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ ٹیکس عائد کرنے یا اس میں ردوبدل کا اختیار صرف منتخب ایوان کو حاصل ہے۔ زرعی آمدنی ٹیکس کی شرح میں کوئی بھی تبدیلی بجٹ کے دوران اسمبلی کے سامنے پیش کرنا قانونی طور پر لازم ہے۔

اجلاس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت متعلقہ نوٹیفیکیشنز کو مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے دوران ایوان میں پیش کرنے میں ناکام رہی۔ اس بنیاد پر تمام نوٹیفیکیشنز کو غیر آئینی، غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ ان شرحوں کے تحت کی گئی تمام ٹیکس وصولیاں بلا جواز اور غیر قانونی ہیں۔ اس اقدام کو اسمبلی کے استحقاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر نئی شرحوں پر ٹیکس کارروائیاں معطل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

حکومت کو 15 دن کے اندر وضاحت پیش کرنے جبکہ معاملہ ایک ماہ میں کمیٹی کو رپورٹ کرنے کے لیے بھیج دیا گیا۔ اس موقع پر یہ اصول بھی دہرایا گیا کہ نمائندگی کے بغیر ٹیکس نہیں۔

حکومتی رکن کی اسپیکر رولنگ پر حمایت

حکومتی رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ ایوان اس رولنگ کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر ضرورت ہو تو ٹیکس کو کم یا زیادہ کرنے کا اختیار بھی اسمبلی کے پاس ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے منصوبوں سے متعلق قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن راجا شوکت بھٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلاحی منصوبوں کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ نے منصب سنبھالتے ہی عوامی خدمت کے لیے متعدد فلاحی منصوبے شروع کیے۔ اس میں ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن اور ورچوئل سنٹرل چائلڈ سیفٹی سینٹر کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا، جو ڈی جی سیف سٹی کے تحت ایڈیشنل آئی جی احسن یونس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ان منصوبوں کی افادیت کی گونج اقوام متحدہ میں بھی سنی گئی ہے جبکہ انہیں ورلڈ سمٹ آف انفارمیشن سوسائٹی اور دیگر عالمی فورمز پر پذیرائی ملی ہے۔

ایوان نے اس مؤقف کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے فلاحی اقدامات نے نہ صرف صوبے بلکہ پاکستان کا نام بھی عالمی سطح پر روشن کیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟