امریکا ایران مذاکرات: ریڈزون 21 اپریل کو بھی بند رہے گا، ورک فرام ہوم کا اعلان

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے پیش نظر 21 اپریل بروز منگل کو بھی ریڈ زون میں واقع سرکاری دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کا اعلان کر دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں موجود تمام وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی اداروں میں 21 اپریل کو دفاتر کی بجائے گھر سے کام کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں تمام افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر دفتر طلب کیے جانے کے لیے تیار رہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 21 اپریل کو ریڈ زون کے اندر آنے والے تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، جبکہ اسکولوں اور دفاتر کو ورک فرام ہوم کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جس کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب