ویڈیو: لاہور میں اسپیڈو بس اہلکار کا بچی پر سرعام تشدد، ’مفت سفر کے ساتھ مفت تشدد بھی برداشت کرنا ہوگا؟’

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ایل ڈی اے اسٹاپ، رائیونڈ روڈ کے قریب سرکاری بس (اسپیڈو) کے عملے کی جانب سے ایک بچی پر تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اسپیڈو بس نمبر ایل ایچ آر ای وی 008 کے عملے نے بچی کو بس میں سوار ہونے سے روکنے کے دوران اس پر تشدد کیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی بس میں چڑھنے کی کوشش کرتی ہے تاہم بس کا عملہ اسے روکنے کے ساتھ ساتھ تھپڑ مارتا ہے اور بس میں داخل نہیں ہونے دیتا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ متعدد صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا مفت سفر کے ساتھ مفت تشدد بھی برداشت کرنا ہو گا؟ صارف نے مطالبہ کیا کہ ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراس کا ایسا سافٹ وئیراپ ڈیٹ کریں کہ یہ دوبارہ کسی خاتون کی طرف دیکھےتک نہیں۔

احمد گھمن لکھتے ہیں کہ ایک ریاستی ادارے کے عملے سے ایسے غیر انسانی رویے کی ہرگز توقع نہیں کی جا سکتی۔ عوام کی خدمت کے لیے بنائے گئے اداروں میں اگر شہری اور خصوصاً بچے اگر خود کو غیر محفوظ سمجھیں تو یہ ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ چوہنگ اسٹاپ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نےنوٹس لیا۔ چوہنگ پولیس نے ملزم سجاد کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا، قانونی کارروائی جاری۔ حکام کا کہنا ہے خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ چوہنگ جیابگا اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔

ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر فہیم امداد کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ