پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا اپنے ٹویٹ نے حکومت کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ
میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کے قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے خاتمے اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے ۔