کپل شرما شو میں مقبولیت کے باوجود کردار کیوں چھوڑا؟ کامیڈین علی اصغر کا اہم انکشاف

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار اور کامیڈین علی اصغر جو ’کامیڈی نائٹس ود کپِل‘ اور ’دی کپِل شرما شو‘ میں اپنے مقبول کردار ’دادی‘ کے لیے جانے جاتے ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خواتین کے کردار ادا کرنا اس وقت چھوڑ دیا جب ان کے بچوں کو اسکول میں بُلنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

علی اصغر نے بتایا کہ اگرچہ یہ کردار ان کی پہچان اور کامیابی کا بڑا ذریعہ بنا تاہم اس کے غیر متوقع اثرات ان کی نجی زندگی پر پڑے۔ ان کے مطابق ان کے بچوں کو ہم جماعتوں کی جانب سے ان کے اسکرین کرداروں کی وجہ سے تضحیک اور مذاق کا سامنا کرنا پڑا جس نے انہیں شدید ذہنی اذیت دی۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما شو کے سیٹ پر فنکاروں کے درمیان لڑائی، اصل معاملہ کیا ہے؟

اداکار نے بتایا کہ ان کے بچوں کو ’میرا باپ عورت ہے‘ جیسے جملوں کے ذریعے چھیڑا جاتا تھا جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔ علی اصغر کے مطابق یہ صورتحال ان کے لیے نظر انداز کرنا مشکل ہوتی گئی اور بالآخر انہوں نے اپنے کیریئر کے اس حصے پر نظر ثانی کی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں وہ یہ کردار مجبوری کے تحت کرتے رہے کیونکہ یہ ان کا ذریعہ معاش تھا تاہم وقت کے ساتھ احساس ہوا کہ وہ بار بار ایک ہی طرح کے کرداروں تک محدود ہو رہے ہیں۔ علی اصغر کے مطابق انہیں مسلسل خواتین کے کرداروں کی پیشکش کی جا رہی تھی جس سے ان کی پہچان ایک محدود دائرے میں قید ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘نہ سر پر بال تھے نہ جیب میں پیسے’، نووجوت سنگھ نے کپل شرما کے پرانے دنوں کو کیسے یاد کیا؟

اداکار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کام کھونے کا خوف بھی ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتا رہا لیکن اصل فیصلہ کن موڑ ان کے بچوں کو پیش آنے والی مشکلات تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایسے کرداروں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں بہتر توازن قائم کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انٹری پوٹ معیشت

’قانون بنانے والے ہی قانون توڑنے لگے‘، بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کے بائیک چلانے پر صارفین مرتضیٰ وہاب پر برس پڑے

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ کا پہلا دن: بنگلہ دیش کا 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز کا اسکور

ایران امریکا جنگ: بڑے فیصلے متوقع، پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

عالمی تعلیمی پلیٹ فارم ‘کینوس’ پر سائبر اٹیک، فائنل امتحانات کے دوران کروڑوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

ویڈیو

ایران امریکا جنگ: بڑے فیصلے متوقع، پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی