خرگوشوں کا ‘بزرگ’: برطانوی خرگوش نے 15 سال کی عمر پا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں ایک پالتو خرگوش نے 15 سال اور 82 دن کی عمر پا کر دنیا کے معمر ترین خرگوش ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، جس کا باقاعدہ اعتراف گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ابھی تو میں جوان ہوں‘ دنیا کی معمر ترین مرغی، یہ بڑی بی کتنے سال کی ہیں؟

‘ہربی’ نامی یہ لائن ہیڈ نسل کا خرگوش برطانوی علاقے سرے کے رہائشی جوڑے رچرڈ اور میلیسا ڈنہم کی ملکیت ہے، جس کی عمر کی تصدیق نومبر 2025 میں کی گئی تھی اور اب اسے باضابطہ طور پر عالمی ریکارڈ یافتہ قرار دے دیا گیا ہے۔

میلیسا ڈنہم کے مطابق انہوں نے ہربی کو محض 8 ہفتوں کی عمر میں اپنی مادہ خرگوش ‘فلوپسی’ کے ساتھی کے طور پر اپنایا تھا، اور یہ دونوں 10 سال تک ایک دوسرے کے بہترین ساتھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نپولین کا زمانہ دیکھنے والے دُنیا کے معمر ترین کچھوے کی 191 ویں سالگرہ

ہربی نے خرگوشوں کی عام اوسط عمر سے دوگنا زیادہ زندگی پا کر ماہرین کو بھی حیران کردیا ہے۔ اپنی مالکہ کے بقول ہربی بچپن سے ہی بہت زندہ دل رہا ہے، اسے اپنے مالک رچرڈ کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلنا بہت پسند تھا جہاں وہ جان بوجھ کر بھاگتا اور پھر پیچھا کیے جانے کا انتظار کرتا تھا۔

اب اپنی عمر کے اس حصے میں ہربی کے پسندیدہ مشاغل میں صوفے پر اپنے مالکان کے ساتھ وقت گزارنا اور باغ میں دھوپ سینکنا شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

کالعدم بی ایل ایف نے آوران میں خاتون کو اغوا کے بعد قتل کردیا، روبینہ کے والد کا انصاف کا مطالبہ

لاہور سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں