لاہور قلندرز نے کینسر سے لڑنے والے بچے کی خواہش پوری کردی

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز نے کینسر سے لڑنے والے ایک بچے کی اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملاقات کی خواہش پوری کر دی۔

گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ سے تعلق رکھنے والے فرزان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر ٹیم انتظامیہ نے فوری اقدام کیا۔

لاہور قلندرز نے بچے کو خصوصی طور پر اسٹیڈیم مدعو کیا، جہاں اس کی ملاقات شاہین آفریدی اور ثمین رانا سے کرائی گئی۔

اس موقع پر کپتان نے فرزان کو اس کے نام کی دستخط شدہ شرٹ تحفے میں دی اور یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

فرزان نے نہ صرف اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملاقات کی بلکہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر لاہور قلندرز کا میچ بھی دیکھا۔

بعد ازاں بچے اور اس کے والد نے ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ٹیم اونر عاطف رانا اور دیگر ذمہ داران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp