جنگ بندی میں توسیع: ٹرمپ کے لیے اپنے دوست فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انکار کرنا آسان نہیں تھا، سابق امریکی جنرل

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے ریٹائرڈ فوجی جنرل اور سابق اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ جنرل مارک کِمٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور جنگ بندی میں پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان کی درخواست کو اہمیت دی۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل کِمٹ نے کہا کہ دونوں فریق مذاکرات چاہتے ہیں اور دونوں کو اس کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی قیادت نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے بھرپور کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے: ایران نے میرے علاوہ تمام امریکی صدور سے فائدہ اٹھایا، ٹرمپ کی وال اسٹریٹ جرنل پر بھی تنقید

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان تعلقات ایسے ہیں کہ جب پاکستان نے اس معاملے پر زور دیا تو ٹرمپ کے لیے اپنے دوست کو انکار کرنا آسان نہیں تھا۔

امریکی جنرل کے مطابق ٹرمپ ایران سے ایک متحدہ اور واضح تجویز چاہتے ہیں تاکہ مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں دونوں ممالک کے درمیان دوسرے دور کے مذاکرات کا امکان موجود ہے کیونکہ کوئی بھی فریق دوبارہ جنگ نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑھیے: ایران جنگ بندی میں توسیع پر اپنی اور فیلڈ مارشل کی طرف سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

جنرل کِمٹ نے کہا کہ ایران کی داخلی قیادت پیچیدہ ہے اور وہاں فیصلہ سازی کے کئی مراکز موجود ہیں، اس لیے بعض اوقات یہ واضح نہیں ہوتا کہ اصل اختیار کس کے پاس ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی وقتی طور پر برقرار رہ سکتی ہے، مگر اصل مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات ضروری ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟