امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں سفارتی روابط تیز، ایرانی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور امن کوششوں کے بیچ پاکستان کے متحرک ثالثی کردار کے تناظر میں ایران کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور جاری سفارتی کاوشوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی میں توسیع کے بعد پاکستان کی ایران، امریکا جامع معاہدے پر اتفاق کے لیے کوششیں تیز

رضا امیری مقدم، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر ہیں، نے 22 اپریل 2026 کو شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔ پاکستان اس پورے عمل میں ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے اور اسلام آباد کی جانب سے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مسلسل رابطے جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟