آزاد کشمیر میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات جولائی کے مہینے میں منعقد ہوں گے، جبکہ پولنگ جولائی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے التوا سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں اور الیکشن کمیشن مکمل تیاری کے ساتھ بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال

انہوں نے بتایا کہ انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ انتخابی فہرستیں 30 اپریل کو آویزاں کر دی جائیں گی، مزید برآں الیکشن شیڈول مئی کے وسط میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے ان کی تجاویز بھی حاصل کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بعض غیر رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو بھی بطور مبصر شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کے حتمی انٹرویوز نواز شریف کریں گے

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی گہری نظر ہوتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ انتخابی عمل کو ہر صورت شفاف اور منصفانہ بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن شیڈول کے فوراً بعد سیکیورٹی کے معاملات کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد سب کی ذمہ داری ہے، جبکہ 13ویں آئینی ترمیم اور صدارتی انتخاب سے متعلق معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور ان فیصلوں پر عمل کرنا الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آزاد کشمیر، جی بی الیکشن اور متوقع 28ویں ترمیم پر تبادلہ خیال

چیف الیکشن کمشنر نے سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منفی پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔

’آزاد جموں و کشمیر کا موجودہ نظام ہمارے بزرگوں کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے، لہٰذا ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی قدر اور اہمیت کو سمجھے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ