سپریم کورٹ فعال، ایک ہی روز میں 122 مقدمات نمٹا دیے گئے

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آج مکمل طور پر فعال رہی اور مختلف رجسٹریز میں مجموعی طور پر 122 مقدمات نمٹا دیے گئے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور رجسٹریز میں تمام عدالتی کارروائی بلا تعطل جاری رہی۔ جبکہ سیکیورٹی پابندیوں اور رسائی میں مشکلات کے باوجود عدالتی امور متاثر نہیں ہوئے۔

پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے اپنی کارروائی جاری رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ای-جوڈیشری کا آغاز، سپریم کورٹ نے نظام جدید بنا دیا

اسی دوران اسلام آباد بینچ نے کوئٹہ رجسٹری سے متعلق مقدمات ویڈیو لنک کے ذریعے سنے، جو جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی ایک مثال قرار دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 8 مقدمات نمٹائے گئے، جبکہ سپریم کورٹ برانچ رجسٹری پشاور میں 3 بینچز نے مجموعی طور پر 49 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

لاہور رجسٹری میں 2 بینچز نے سب سے زیادہ 65 مقدمات نمٹا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

مزید پڑھیں: ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

عدالتی حلقوں کے مطابق مختلف رجسٹریز کی بیک وقت فعالیت سپریم کورٹ کی انتظامی اور عدالتی استعداد کا مظہر ہے۔

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال نے مشکل حالات کے باوجود انصاف کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنایا۔

سپریم کورٹ نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کو مسلسل، مؤثر اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘