ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہنگامی صورتحال کے باوجود عدالتی کارروائی بلا تعطل جاری رکھتے ہوئے ادارہ جاتی استحکام اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی مثال قائم کر دی۔ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں سماعت کے دوران معزز جسٹس عائشہ ملک لاہور رجسٹری سے محفوظ ویڈیو لنک کے ذریعے بینچ میں شریک ہوئیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا پی آئی اے کو 24 سالہ بقایا پینشن ادا کرنے کا حکم

یہ انتظام لاہور رجسٹری میں بینچ کی تشکیل سے متعلق غیر معمولی صورتحال کے باعث کیا گیا۔ ماضی میں ایسی صورتحال میں مقدمات عموماً ڈی لسٹ کر دیے جاتے تھے، تاہم عدالت کی جانب سے ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے باعث اس بار تمام سماعتیں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں۔

بینچ نے مقررہ 28 مقدمات میں سے 20 مقدمات کی سماعت مکمل کرتے ہوئے انہیں نمٹا دیا، جو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے عزم کی عملی مثال ہے۔

عدالتی کارروائی نے اس امر کو اجاگر کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف غیر متوقع حالات میں بھی انصاف کی فراہمی ممکن ہے بلکہ عدالتی نظام کی کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اٹارنی کے ذریعے بیٹوں کو زمین کی منتقلی غیرقانونی قرار، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

چیف جسٹس آف پاکستان نے بار کے تعاون، عدالتی عملے کی فوری ہم آہنگی اور آئی ٹی ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی اشتراک سے سماعت کے اس جدید طریقہ کار کو کامیابی سے نافذ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘