پی ایس ایل 11: عثمان خان کی دھواں دار سینچری کی بدولت حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان سپر لیگ کے 33 ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ میچ می حیدرآباد نے 214 رنز کا مشکل ہدف آخری اوور میں حاصل کر کے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 33 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسٹیو اسمتھ کی برق رفتار سنچری اور صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری کی بدولت حیدرآباد کنگز مین کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز کا بھاری مجموعہ ترتیب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11: ملتان سلطانز کی فتح، راولپنڈیز کی مسلسل 8ویں شکست

ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ رہا جہاں اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ نے پہلی وکٹ کے لیے 132 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت قائم کی۔ صاحبزادہ فرحان 43 گیندوں پر 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

 دوسری جانب اسٹیو اسمتھ نے حریف بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور محض 50 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی۔ اسمتھ کی اس دھواں دھار باری میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے، جس نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے جوش و خروش کو دوبالا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 10 رنز سے شکست دے دی

حیدرآباد کنگز مین کے بولرز سلطانز کے بلے بازوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دیے۔ عاکف جاوید نے اننگز کے آخری اوورز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ملتان کو مزید بڑے اسکور تک پہنچنے سے روکا، جبکہ محمد علی، حنین شاہ، حسن خان اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کی شروعات خاصی دشوار رہی اور صرف 48 رنز پر ان کے 3 اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس مشکل گھڑی میں کپتان مارنس لبوشین اور عثمان خان نے ملتان کے بولرز پر جوابی حملہ کیا۔ لبوشین نے 41 گیندوں پر 61 رنز بنا کر اننگز کو سنبھالا، جبکہ عثمان خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے محض 47 گیندوں پر 101 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ ان کی اس باری میں 6 چوکے اور 10 فلک بوس چھکے شامل تھے، جس نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11:  راولپنڈیز کو مسلسل 7ویں ناکامی کا سامنا، لاہور قلندرز نے 75رنز سے شکست دیدی

آخری لمحات میں جب میچ دونوں ٹیموں کے درمیان پھنسا ہوا تھا، حسن خان نے صرف 6 گیندوں پر 24 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 3 گیندیں قبل ہی فتح دلا دی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ عثمان خان کو ان کی شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار