اسحاق ڈار کا کرغز وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آج شام کرغز جمہوریہ کے وزیرِ خارجہ جین بیک کلو بایف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکی کا تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری پر زور

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کرغز وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی جانب سے امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ میں ادا کیے جانے والے تعمیری کردار کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے بھی باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات پر دنیا کی نظریں مگر اس میں رکاوٹیں کیا ہیں؟

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ اہم امور پر قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ دوطرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کو مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ رابطہ پاکستان کی فعال سفارت کاری اور خطے میں امن کے لیے جاری کوششوں کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ