غیرملکی وفود کی ممکنہ آمد، ریڈزون 23 اپریل کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے پیش نظر 23 اپریل بروز جمعرات کو بھی ریڈ زون میں واقع سرکاری دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کا اعلان کر دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں موجود تمام وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی اداروں میں 23 اپریل کو دفاتر کی بجائے گھر سے کام کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں تمام افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر دفتر طلب کیے جانے کے لیے تیار رہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت نے ریڈ زون کی بندش کے باعث 23 اپریل بروز جمعرات کو بھی عدالت بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل رجسٹرار کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث عدالت کی کارروائی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی مقررہ کاز لسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کی تمام برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی اور اپنے روزمرہ امور انجام دیتی رہیں گی۔

عدالتی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ وکلا اور سائلین کو درپیش ممکنہ مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جس کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟