بچپن سے شہرت کی بلندیوں تک: مشہور ماڈل بیلا حدید کی زندگی پر مبنی کتاب ریلیز ہونے کو تیار

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنی باتصویر یادداشتیں شائع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں نایاب تصاویر، ہاتھ سے لکھی ہوئی یادداشتیں اور ٹیکسٹ پیغامات شامل ہوں گے جو رواں سال 6 اکتوبر کو منظرِ عام پر آئے گی۔

بیلا حدید اپنی 30ویں سالگرہ کے موقع پر Rizzoli کے تحت شائع ہونے والی باتصویر یادداشتیں پیش کر رہی ہی، جس میں ان کی پری ٹین عمر سے لے کر اب تک کی زندگی کو دستاویزی شکل دی گئی ہے اور اس میں ان کے ہاتھ سے لکھی گئی کہانیاں بھی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rizzoli Publications (@rizzolibooks)

‘Between Us’ کے عنوان سے یہ کتاب فوٹوگرافر یاسمین دیبا کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ہے جو بیلا حدید کی بچپن کی دوست بھی ہیں اور انہوں نے ان کی نوعمری سے تصاویر لی ہیں۔ یہ ذاتی نوعیت کی تصاویر ان کی پرورش سے لے کر عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار بننے تک کے سفر کو دکھاتی ہیں۔

بچپن کی قریبی دوست کے نقطہ نظر سے لی گئی تصاویر اس کتاب کو ایک ہلکا پھلکا اور ذاتی انداز دیتی ہیں جسے ذاتی تاثرات مزید مضبوط بناتے ہیں۔ اس میں ابتدائی فوٹو شوٹس سے لے کر بین الاقوامی ریمپس اور میگزین کورز تک سب کچھ شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بیلا حدید نے 2 سال بعد بوائے فرینڈ سے علیحدگی اختیار کرلی، وجہ کیا بنی؟

یہ کتاب دوستی، خاندان اور عوامی زندگی میں ذاتی ارتقا کی ایک بصری اور جذباتی عکاسی پیش کرتی ہے جو مداحوں اور قارئین کے لیے یکساں طور پر دلچسپی کا باعث ہوگی۔ یہ کتاب اب Rizzoli کی ویب سائٹ پر پری سیل کے لیے دستیاب ہے اور 6 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp