کتاب شعور اور تہذیب کی بنیاد ہے، مریم نواز کا عالمی یومِ کتب پر پیغام

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ کتب کے موقع پر اپنے پیغام میں کتابوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور کے باوجود کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی بلکہ یہ آج بھی انسان کی فکری تربیت اور شعور کی بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ اسکیم کا آغاز، بے زمین کسانوں کو زرعی اراضی دینے کا منصوبہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے عالمی یومِ کتب پر اپنے پیغام میں کتاب لکھنے، چھاپنے، فروخت کرنے اور پڑھنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب انسان کی فکری تربیت، شعور اور ایک مہذب معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتب بینی کی عادت انسان کے شعور کو جلا بخشتی ہے اور نوجوان نسل کو مثبت اور تعمیری سوچ کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ مریم نواز  کے مطابق حکومت پنجاب پہلی بار ’موبائل لائبریری‘ کا منصوبہ متعارف کرا رہی ہے تاکہ کتاب ہر فرد تک پہنچ سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کتاب ہمیں مختلف خیالات، تہذیبوں اور تجربات سے روشناس کراتی ہے اور اس کے مطالعے سے برداشت، مکالمہ اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔

انہوں نے اپنے ذاتی شوق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کتاب پڑھنا بہت پسند ہے اور جب بھی فرصت ملتی ہے وہ کتاب کا مطالعہ ضرور کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 12 جون کو، اقتصادی جائزہ کل جاری کیا جائے گا، پیٹرول پر ریلیف، 13 کھرب روپے ٹیکس ہدف مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے خفیہ طور پر لاکھوں بیرل تیل منتقل کرنے کا دعویٰ

مٹسوبشی نے نئی الیکٹرک کار ‘اکلپس اسپورٹ بیک’ متعارف کرادی، خصوصیات کیا ہیں؟

امریکا نے روکا، عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، صومالی فٹبال ریفری کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟