پاکستانی فلم ’خان تمہارا‘ کی ریلیز روک دی گئی، وجہ کیا بنی؟

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فلم انڈسٹری کی آنے والی ایکشن فلم ’خان تمہارا‘ کی ریلیز کو خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔

فلم کی پروڈکشن کمپنی ہم فلمز نے انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم کی ریلیز جو عیدالاضحیٰ کے موقع پر طے تھی اب ملتوی کر دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

بیان میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ان کے صبر اور مسلسل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور فلم کو جلد از جلد سینما گھروں کی زینت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

فلم ’خان تمہارا‘ میں مرکزی کردار بلال اشرف اور مایا علی ادا کر رہے ہیں۔ یہ ایک ایکشن اور ڈرامہ پر مبنی فلم ہے جس میں جدوجہد، ظلم کے خلاف مزاحمت اور بہادری کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم کے جاری کردہ ٹیزر میں برفیلے مناظر، سنسنی خیز ایکشن اور جدید جنگی انداز کے مناظر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہاز چرا کر اڑانے اور خودکشی کرنے والے ایئرپورٹ ملازم کی آخری پرواز پر نئی دستاویزی فلم ریلیز

ذرائع کے مطابق فلم کی پروڈکشن میں بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا، جن میں ایکشن سیکوینسز کے لیے ہالی ووڈ سے وابستہ تکنیکی ٹیم شامل تھی۔ رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ میں تقریباً 70 دن صرف ایکشن مناظر کی عکس بندی پر صرف ہوئے جبکہ مرکزی اداکار بلال اشرف نے اپنے اسٹنٹس خود انجام دیے اور دورانِ شوٹنگ زخمی بھی ہوئے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان میں متعدد تفریحی اور ثقافتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی مختلف ایوارڈ شوز اور شوبز تقریبات کو سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا جا چکا ہے۔

ہم فلمز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فلم کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان حالات کے مطابق جلد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کا طویل انٹرویو، کس طرح اور کیسے ممکن ہوا؟

قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس و لائبریری کا اجلاس، پارلیمنٹ لاجز میں اضافی فیملی سوئٹس پر پیشرفت کا جائزہ

جنوری 2025 تا حال: ہر ہفتے ایک فلسطینی بچہ صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید، یونیسیف

پاکستان ہائی کمیشن نیروبی میں معرکہ حق کی تقریب، پاکستان زندہ باد کے نعرے، مسلح افواج کو خراج تحسین

اسپاٹیفائی کی 20ویں سالگرہ: صارفین کے لیے یادگار ‘ٹائم کیپسول’ متعارف

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا