غازی ’معرکۂ حق‘ کیپٹن حذیفہ، بہادری اور عزم کی زندہ مثال

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے افسر اور غازی ’معرکۂ حق‘ کیپٹن حذیفہ نے معرکۂ حق کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سپاہی وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی گرینڈ تقریب، ترکیہ و آذربائیجان کے فوجی دستوں کی شمولیت

کیپٹن حذیفہ غازی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاک فوج اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اور ملک و قوم کے تحفظ کے لیے پہلے بھی جانیں دی گئی ہیں اور آئندہ بھی دی جاتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ کون جیتا اور کون ہارا، اور افواجِ پاکستان نے عددی برتری رکھنے والے دشمن کو شکست دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کا لوہا منوایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو میدانِ جنگ میں بدترین ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ معرکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فتح صرف تعداد سے نہیں بلکہ اللہ کی مدد، حوصلے اور جذبۂ ایمانی سے حاصل ہوتی ہے۔

کیپٹن حذیفہ غازی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی افواج ملک اور عوام کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں