بنگلہ دیشی قومی ایئر لائن کو منافع بخش بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے اپنی قومی ایئرلائن کو منافع بخش بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جدید طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے مطابق اس اقدام سے ایئرلائن کے آپریشنز کو مضبوط اور مسابقتی بنایا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام وزیر اعظم طارق رحمان کے مشورے پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد قومی ایئرلائن بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کو مالی طور پر مستحکم اور مؤثر بنانا ہے۔

اس سلسلے میں بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی و سیاحت ایم راشد الزمان ملت نے بتایا کہ ایئرلائن کے آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے بوئنگ کے ساتھ معاہدہ 30 اپریل تک متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے نہ صرف جہازوں کو جدید بنایا جائے گا بلکہ ایئرلائن کی کارکردگی اور مسابقتی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی، جس سے اسے منافع بخش ادارہ بنانے میں مدد ملے گی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسطی ایشیا میں نایاب معدنیات پر امریکی اور یورپی سرگرمیوں پر روس کو تشویش

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا