امریکی شہریت کے قانون پر کشمکش، ٹرمپ کا ممکنہ عدالتی فیصلے پر سخت ردعمل

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں پیدائشی شہریت کے قانون پر جاری بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازع بیان کو شیئر کرتے ہوئے اس معاملے کو بھارت اور چین سے بھی جوڑ دیا۔

امریکی صدر نے ایک معروف مبصر مائیکل سیویج کے پوڈکاسٹ کو دوبارہ شیئر کیا، جس میں پیدائشی شہریت کے اصول پر گفتگو کی گئی تھی۔ اس پوڈکاسٹ میں بھارت اور چین کا بطور خاص ذکر بھی سامنے آیا، جس نے اس بحث کو مزید حساس بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیے ٹرمپ انتظامیہ کی پیدائشی امریکی شہریت کا حق محدود کرنے کی کوشش، سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست

اس سے قبل رواں ماہ امریکی سپریم کورٹ میں ایک اہم مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ٹرمپ انتظامیہ کے اس صدارتی حکم نامے کو چیلنج کیا جا رہا ہے جس کے تحت ایسے بچوں کو شہریت دینے سے انکار کیا گیا ہے جو امریکا میں پیدا ہوں لیکن ان کے والدین عارضی ویزے پر مقیم ہوں یا غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہوں۔

صدر ٹرمپ نے پیدائشی شہریت سے متعلق ممکنہ عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت نے اس معاملے میں حکومت کے خلاف فیصلہ دیا تو اس سے امریکا کو نہ صرف بھاری مالی نقصان ہوگا بلکہ اس کی ساکھ اور وقار بھی متاثر ہوگا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا فیصلہ امریکا کے لیے ’وقار کا نقصان‘ ثابت ہوگا، اور اس کے اثرات مالی معاملات سے کہیں زیادہ گہرے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا

یہ معاملہ امریکا میں امیگریشن پالیسی، آئینی حقوق اور قومی شناخت کے حوالے سے ایک بڑی قانونی اور سیاسی بحث کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس کے اثرات آئندہ انتخابات اور پالیسی سازی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘