پی ایس ایل 11 میں بڑا اپ سیٹ، راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر مسلسل شکستوں کا جمود توڑ دیا

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن میں راولپنڈیز کی ٹیم بالآخر اپنی پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیزن میں مسلسل 8 ہار کے بعد کامیابی کا کھاتہ کھول لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: عثمان خان کی دھواں دار سینچری کی بدولت حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرتے ہوئے راولپنڈیز کے باؤلرز نے شروع سے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ پر دباؤ برقرار رکھا اور یونائیٹڈ کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور سعد مسعود نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آخری اوور میں ڈیان فورسٹر نے لگاتار دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اننگز کا خاتمہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 40 اور کرس گرین 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان شاداب خان صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: عثمان خان کی دھواں دار سینچری کی بدولت حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

138 رنز کے ہدف کا تعاقب راولپنڈیز کے لیے ڈرامائی رہا جب اوپنر عبداللہ فضل میچ کی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ اس مشکل وقت میں کپتان محمد رضوان اور کامران غلام نے 78 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کیا۔ محمد رضوان نے 45 اور کامران غلام نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی۔

مڈل آرڈر میں ڈیرل مچل نے 32 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 10 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان، عماد وسیم اور کرس گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی مگر وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ راولپنڈیز کی ٹیم اب 26 اپریل کو لیگ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں حیدرآباد کنگز مین کے مدمقابل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 12 جون کو، اقتصادی جائزہ کل جاری کیا جائے گا، پیٹرول پر ریلیف، 13 کھرب روپے ٹیکس ہدف مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے خفیہ طور پر لاکھوں بیرل تیل منتقل کرنے کا دعویٰ

مٹسوبشی نے نئی الیکٹرک کار ‘اکلپس اسپورٹ بیک’ متعارف کرادی، خصوصیات کیا ہیں؟

امریکا نے روکا، عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، صومالی فٹبال ریفری کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟