راولپنڈی اسلام آباد: کیا کیمبرج کے امتحانات وقت مقررہ پر ہوجائیں گے؟

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 24 اپریل کو ہونے والے اے لیول اور او لیول کے امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالبہ کا لندن اسکول اکنامکس کیخلاف قانونی مقدمہ، غلط مارکنگ سے کیمبرج کا خواب چکناچور

اس سلسلے میں کیمبرج کے متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات کے باوجود امتحانی تاریخوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

حکام کے مطابق برٹش کونسل کے ساتھ مل کر صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ امتحانات کا عمل پرامن اور منظم انداز میں جاری رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیے: پاکستانی طلبہ کو پہلی بار کیمبرج کے امتحانی پرچوں کے اسکرپٹس دیکھنے کی اجازت

طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مقررہ امتحانی مراکز پر بروقت پہنچیں اور غیر مصدقہ معلومات یا افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp