آزاد کشمیر کے ساتھ لفظ ’آزاد‘ کا تحفظ پاکستان کر رہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں خطاب

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان اس کی حفاظت کرے گا۔ آزاد کشمیر کے نام میں موجود لفظ ’آزاد‘ کا تحفظ بھی پاکستان ہی کر رہا ہے۔ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ محض سیاسی نہیں بلکہ تاریخی اور جذباتی وابستگی پر قائم ہے، کشمیریوں کی شناخت کوئی ختم نہیں کر سکتا اور پاکستان کشمیریوں کے حقوق اور تشخص کا تحفظ جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، خواجہ آصف نے ایکشن کمیٹی پر واضح کردیا

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مہاجرین نے پاکستان کی سرزمین پر آ کر اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، لیکن اب بعض لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان لوگوں سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے، یہ مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لیے پورے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں، سیالکوٹ تحصیل میں کشمیر کی ایک مکمل نشست موجود ہے، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے انتخابات میں عوام کے سامنے لے کر جائیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی گفت و شنید کے حق میں ہیں اور مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہییں، تاہم جب کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو ریاست سے خاموش رہنے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے جمہوری عمل نہیں چاہتے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو بھی پاکستانی سمجھتا ہے اور پاکستانی بھی کشمیریوں کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں، ایسے رویوں کی ایک تاریخ موجود ہے، کسی سے اس کی کشمیری شناخت چھینی نہیں جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان اس کی حفاظت کرے گا۔ آزاد کشمیر کے نام میں موجود لفظ ’آزاد‘ کا تحفظ بھی پاکستان ہی کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری