اسلام آباد میں اسلحے کے زور پر ہراسانی پھیلانے، فیمیلیز کو لوٹنے والا ڈاکو بالآخر گرفتار

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں تھانہ شالیمار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو گاڑیوں میں سوار شہریوں اور فیملیز کو اسلحہ کے زور پر ہراساں اور لوٹ مار کا نشانہ بناتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ

پولیس کے مطابق ملزم مختلف شاہراہوں اور ویران مقامات پر کھڑی یا چلتی گاڑیوں میں موجود فیملیز کو خوفزدہ کرتا اور اسلحہ دکھا کر نقدی چھین لیتا تھا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے انسانی اور تکنیکی ذرائع بروئے کار لا کر ملزم شکیل احمد کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور شہریوں خصوصاً فیملیز کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا ہے۔

مزید پڑھیے: آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر پولیس کا بڑے پیمانے پر فلیگ مارچ

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘