سعودی ولی عہد اور یوکرینی صدر کے درمیان جدہ میں اہم ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ایک ماہ کے دوران اپنے دوسرے سرکاری دورے پر جمعہ کو سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری ہوگیا، کچھ ممالک کا اختلاف

سعودی پریس ایجنسی  (ایس پی اے) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں کیف اور ریاض کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوکرینی صدر نے سعودی عرب آمد کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں اس دورے کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں مالی ضمانتیں حاصل کرنے کے بعد، اب وہ سعودی عرب کے ساتھ سیکیورٹی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین تنازع پر جدہ میں اجلاس اختتام پذیر، 40 ملکوں کا مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

اس ملاقات کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تزویراتی شراکت داری کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ