یوکرین امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری ہوگیا، کچھ ممالک کا اختلاف

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی یوکرین امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے تاہم اس پر کئی ممالک نے دستخط نہیں کیے۔

کانفرنس میں شریک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بھارت، جنوبی افریقا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، برازیل اور میکسیکو نے اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔

یوکرین امن کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین میں بڑے پیمانے پر انسانی مصائب و تباہی کا سبب بن رہی ہا ہے اور جنگ سے خطرات اور بحران کے عالمی اثرات پیدا ہورہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق یوکرین میں امن کے لیے تمام فریقین کی شمولیت اور مذاکرات ہونا ضروری ہیں۔

اعلامیے میں تمام جنگی قیدیوں کا جامع تبادلے اور خوراک کو ہتھیار نہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ساتھ ہی جوہری ہتھیاروں کا استعمال یا دھمکی ناقابل قبول قرار دی گئی ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ 2 روزہ کانفرنس میں یوکرین سمیت 90 سے زائد ممالک نے شرکت کی جبکہ چین اور روس کانفرنس میں شامل نہیں ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صائمہ بی بی قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

17 لاکھ کی گیس چوری کا ثبوت کہاں ہے؟ وفاقی آئینی عدالت کا ایس این جی پی ایل پر اظہارِ برہمی

پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سپریم کورٹ برہم، ملزم کی عدم گرفتاری پر سخت ریمارکس

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں