پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26روپے 77پیسے اضافہ

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بھاری اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اپریل 2026 سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ سے مختلف ممالک میں پیٹرول کی قیمتوں پر کیا اثر پڑا؟

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26.77 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 393.35 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزیل کی قیمت میں بھی 26.77 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزیل کی نئی قیمت 380.19 روپے ہوگئی ہے۔

علاقائی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل مہنگا، قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے، وزیرِ پیٹرولیم

 وفاقی وزیرِ پیٹرولیم نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث حکومت کو یہ بوجھ عوام تک منتقل کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پیٹرولیم ضروریات میں بڑا انحصار درآمدات پر، مقامی پیداوار محدود

وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس قدر ممکن ہوا عالمی سطح پر ہونے والے اضافے کو خود برداشت کیا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں نے عوام کو تاریخی ریلیف پیکیج بھی فراہم کیا۔ تاہم، موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں فی لیٹر 26.77 روپے کا اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ خطے میں جلد امن قائم ہو تاکہ عالمی سطح پر قیمتیں مستحکم ہوں اور پاکستانی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حقیقی ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

بنگلہ دیش: انتخابات کے بعد سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فخرالاسلام

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی