اسلام آباد میں ایران کی امریکی وفود سے کوئی ملاقات متوقع نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دورے پر موجود ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی امریکی وفد سے کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کا اگلا روڈ میپ کیا ہو سکتا ہے؟

اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ ایرانی وفد سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ عباس عراقچی دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

بیان کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور پاکستان اس صورتحال میں ثالثی اور سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ ایرانی حکام پاکستان کی کوششوں کے ساتھ مل کر خطے میں امن کی بحالی اور کشیدگی کے خاتمے پر بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایران معاملے کے حل کے لیے پیشکش تیار کر رہا ہے دیکھتے ہیں کیا سامنے آتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی براہِ راست ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ایران کا مؤقف پاکستان کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی