اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن و سفارت کاری پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ رابطہ دیر رات ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری انتہائی ضروری ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ کشیدگی میں کمی اور دیرپا امن کے لیے رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق گفتگو میں علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات: عباس عراقچی کی اسلام آباد میں اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، وائٹ ہاؤس کی امریکی وفد آمد کی تصدیق

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں اور مختلف ممالک امن کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟