غزہ اور مغربی کنارے میں 20 سال بعد بلدیاتی انتخابات، ووٹنگ کا آغاز

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ کے علاقے دیر البلح اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہفتے کے روز بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ یہ غزہ میں گزشتہ 20 برس بعد ہونے والا پہلا بلدیاتی انتخاب ہے، جبکہ مغربی کنارے میں بھی 2023 کی جنگ کے بعد یہ پہلا مقامی انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔

غزہ میں صبح 7 بجے پولنگ اسٹیشن کھولے گئے جہاں تقریباً 70 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ حکام نے دیر البلح میں ہونے والے اس انتخاب کو ایک ‘پائلٹ منصوبہ’ قرار دیا ہے۔ اس علاقے کو اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ یہ غزہ کے ان چند علاقوں میں شامل ہے جو جنگی تباہی سے نسبتاً محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ کے ملبوں میں محبت کی روشنی، 300 جوڑوں کا اجتماعی نکاح امید کی داستان بن گیا

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 15 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز مقامی کونسلوں کے انتخاب کے لیے حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ یہ کونسلیں پانی، سڑکوں، صفائی اور بجلی جیسے بلدیاتی امور کی نگرانی کرتی ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق ان انتخابات کا مقصد غزہ اور مغربی کنارے کو ایک سیاسی نظام کے تحت جوڑنے کا پیغام دینا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن کے ترجمان فرید تعماللہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتخابی عمل کرانا ایک بڑا چیلنج تھا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ انتخابات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب فلسطینی عوام میں سیاسی قیادت سے مایوسی بڑھ رہی ہے۔ بدعنوانی، اصلاحات کی کمی اور 2006 کے بعد قومی انتخابات نہ ہونے کے باعث عوامی اعتماد متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کے فیصلے کی شدید مذمت

رپورٹس کے مطابق زیادہ تر امیدوار صدر محمود عباس کی جماعت فتح یا آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں، جبکہ حماس نے باضابطہ طور پر امیدوار سامنے نہیں لائے۔

یاد رہے کہ حماس نے 2006 کے پارلیمانی انتخابات جیتے تھے اور 2007 میں غزہ کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ موجودہ بلدیاتی انتخابات کو فلسطینی جمہوری عمل کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی