عامر خان شاہ رخ خان کی فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ دیکھ کر رو پڑے

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی سنجیدہ اداکاری اور فلم سازی میں باریک بینی کی وجہ سے مشہور ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنی شخصیت کے ایک ایسے جذباتی پہلو سے پردہ اٹھایا ہے جس سے مداح عام طور پر واقف نہیں ہیں۔

ریڈیو مرچی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے اعتراف کیا کہ وہ رومانوی فلموں کے معاملے میں بہت زیادہ حساس ہیں اور فلمی پردے پر دکھائی جانے والی محبت کی کہانیاں ان کے دل کو چھو لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم میلہ صرف اپنے بھائی فیصل کو لانچ کرنے کے لیے کی، 25 سال بعد عامر خان کا اعتراف

انہوں نے خود کو رومانوی فلموں کا رسیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر فلمیں دیکھتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے اور رو پڑتے ہیں۔

اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ جب شاہ رخ خان اور کاجول کی بلاک بسٹر فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ ریلیز ہوئی تو وہ اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتا کے ہمراہ راج کمل تھیٹر میں اسے دیکھنے گئے۔

عامر خان کے مطابق فلم اس قدر جذباتی تھی کہ وہ دورانِ فلم کئی بار روئے اور اپنی آنکھیں پونچھنے کے لیے وہ بار بار رینا دتا کا دوپٹہ استعمال کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شراب نوشی کیوں شروع کی، عامر خان کا چونکا دینے والا انکشاف

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ رشتوں اور محبت پر مبنی جذباتی کہانیوں کے ساتھ بہت جلد جڑ جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کرن جوہر کی اس فلم کے کئی مناظر نے ان کی آنکھوں کو نم کردیا تھا۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ انہیں بہت محتاط اور سنجیدہ انسان سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ ایک انتہائی جذباتی انسان ہیں جو فلموں کے اتار چڑھاؤ کو محسوس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی

عامر خان کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں شاہ رخ خان اور عامر خان کے درمیان اس دلچسپ تعلق اور عامر خان کی اس معصومانہ حرکت کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شائقین بالی ووڈ کے ان بڑے ستاروں کو ایک بار پھر کسی بڑے پروجیکٹ میں ساتھ دیکھنے کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں