خلائی شعبے میں بڑی پیشرفت، پاکستان کا مقامی ای او-3 سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے خلائی پروگرام میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے، مقامی سطح پر تیار کردہ ’ای او تھری‘ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا مقامی طور پر تیار کردہ ‘الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ’ (ای او3) کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کردیا ہے۔

 اس تاریخی سیٹلائٹ کو چین کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا، جو پاکستان کے خلائی پروگرام میں خود انحصاری اور تکنیکی مہارت کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای او تھری سیٹلائٹ کا کامیاب مشن پاکستان کے لیے ایک نئی صبح کا آغاز ہے، جو ملک میں شہری منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے کے انتظام (ڈیزاسٹر مینجمنٹ)، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں انقلاب برپا کر دے گا۔

 یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے کے ایک مربوط نظام کی بنیاد بنے گا، جس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا قومی ترجیحات کو سہارا دینے اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جدید سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم متعارف، چولستان ریلی میں کامیاب آزمائش

اس تاریخی موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سپارکو کے انجینیئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ کامیابی پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔

 ساتھ ہی انہوں نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کے دیرینہ اور ہر موسم کے آزمودہ دوست ملک چین کے تعاون کو بھی سراہا، جس نے اس اہم منصوبے کی تکمیل میں بھرپور مدد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان خلا میں جانے کو تیار، سپارکو نے مشن کی تیاری کے لیے 2 خلا باز چین بھیج دیے

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیٹلائٹ کی مدد سے اب پاکستان خلا سے حاصل ہونے والی تصاویر اور ڈیٹا کے لیے غیر ملکی ذرائع پر انحصار کم کر سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز