پاکستان کا جدید سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم متعارف، چولستان ریلی میں کامیاب آزمائش

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نےنیوی گیشن ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سیٹلائٹ بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم پر مبنی جدید نیوی گیشن ڈیوائس متعارف کرا دی ہے۔

چولستان ریلی 2026 کے موقع پرمتعارف کرائی گئی اس ڈیوائس کی بابت اعلان اتوار کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔

چولستان کے سخت صحرائی حالات میں، جہاں تیز رفتار گاڑیاں، پیچیدہ راستے اور بصری رہنمائی کے محدود مواقع ڈرائیورز کے لیے چیلنج بنتے ہیں، وہاں پاک-ایس بی اے ایس کا عملی تجربہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنا دوسرا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

ریلی کے مختلف مراحل کے دوران اس نظام نے غیر معمولی حد تک درست مقام شناسی، راستوں کی درستگی اور سگنل کے استحکام کا مظاہرہ کیا۔

ایس بی اے ایس تصحیحات کے اطلاق سے اس ڈیوائس نے روایتی اسٹینڈ الون جی این ایس ایس سسٹمز کے مقابلے میں مقام کے تعین میں نمایاں حد تک غلطیوں کو کم کیا، جس کے باعث ریلی ٹیموں کو صحرائی مقابلوں کے دوران نہایت درست نیوی گیشن سہولت میسر آئی۔

سپارکو کے مطابق پاک-ایس بی اے ایس کے استعمالات موٹر اسپورٹس تک محدود نہیں۔

مزید پڑھیں: اسپارکو کا اہم سنگِ میل، پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ مکمل

اعلامیے کے مطابق یہ نظام قدرتی آفات کے دوران امدادی ٹیموں اور متاثرہ علاقوں کی درست نگرانی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، فلیٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کی کارکردگی بہتر بنا سکتا ہے۔

فضائی سفر میں محفوظ نیوی گیشن کو فروغ دے سکتا ہے، اور سروے و نقشہ سازی کے منصوبوں میں غلطیوں اور اخراجات میں کمی لا سکتا ہے۔

پاک-ایس بی اے ایس کا اجرا پاکستان کی تکنیکی خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو عوامی تحفظ کو مضبوط بنانے، عملی کارکردگی بہتر بنانے اور ملک بھر میں درست نیوی گیشن صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں