عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کو ملیریا کے خلاف کوششیں تیز کرنے کا مشورہ

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور اس کے شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملیریا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کامیابیاں ابھی بھی نازک ہیں، اگرچہ گزشتہ سال کیسز میں کمی دیکھی گئی۔

ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر کی گئی اس اپیل میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2025 کے دوران ملیریا کے کیسز میں 2024 کے مقابلے میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملیریا سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے؟ علامات اور علاج کیا ہے؟

‘تاہم اس کے باوجود تقریباً 18 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے، جو 2022 کے موسمیاتی سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔’

پاکستان میں ملیریا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 2021 میں 3 لاکھ 99 ہزار 97 سے بڑھ کر 2023 میں 27 لاکھ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے تھے۔

اب بھی یہ بیماری زیادہ تر بلوچستان، دیہی سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پیش رفت کو موسمیاتی دباؤ، 5.4 ارب ڈالر کے عالمی فنڈنگ گیپ اور بین الاقوامی صحت امداد میں کمی جیسے عوامل سے خطرات لاحق ہیں۔

مزید پڑھیں: ملیریا کے مکمل خاتمے کی راہ ہموار، مچھروں کی مزاحمت توڑنے کا طریقہ دریافت

 ‘آج دستیاب وسائل اور آلات کے ساتھ ہمارے پاس یہ تاریخی موقع ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ملیریا سے پاک دنیا دے سکیں۔’

“عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملیریا جیسی بیماری کیخلاف ادارہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ اس کیخلاف ردعمل کو مزید مضبوط بناتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تکنیکی مدد فراہم کی جا سکے۔

 گزشتہ برس میں پاکستان نے تقریباً 1 کروڑ 69 لاکھ مشتبہ کیسز کی جانچ کی اور تقریباً 18 لاکھ مصدقہ مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا، جس میں ایڈز، تپ دق اور ملیریا کیخلاف عالمی فنڈ

سمیت شراکت داروں کا تعاون شامل تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی ملیریا کے اضافہ کا سبب بن گئی

گزشتہ 3 برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں، جبکہ دور دراز علاقوں میں سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے کمیونٹی سطح پر کیس مینجمنٹ بھی متعارف کروائی گئی۔

عالمی سطح پر 2000 سے اب تک کی کوششوں سے تقریباً 2.3 ارب ملیریا کیسز اور 1 کروڑ 40 لاکھ اموات کو روکا جا چکا ہے، جبکہ اب تک 47 ممالک کو ملیریا سے پاک قرار دیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ویکسین، علاج اور نئی ٹیکنالوجیز کی بدولت ملیریا کے خاتمے کا ہدف اب پہلے سے زیادہ قریب دکھائی دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان