وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان رابطہ، مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق قریباً 50 منٹ تک جاری رہنے والی اس گرمجوش اور دوستانہ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے 11 اور 12 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت کو سراہا۔

انہوں نے ایران کے اس فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک وفد اسلام آباد بھیجا گیا، جس نے وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں وزیراعظم کے ساتھ 2 گھنٹے طویل تفصیلی ملاقات بھی شامل تھی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو اپنی حالیہ سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مختلف عالمی رہنماؤں سے روابط کے ذریعے خطے میں پائیدار امن کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی حمایت میں وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے اس ماہ کے آغاز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی مفید بات چیت کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا اور پاکستان کے خطے میں امن کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امن کے لیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور ایران کی جانب سے خطے میں امن کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا دورہ سود مند رہا، اب دیکھنا ہوگا امریکا سفارتکاری میں سنجیدہ ہے یا نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطوں اور مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ