اب صرف شناختی کارڈ کافی: اسلام آباد میں پیپر لیس لائسنسنگ سسٹم کا آغاز

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے مکمل پیپر لیس کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہری اب بغیر کسی کاغذی کارروائی کے صرف شناختی کارڈ کے ذریعے لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی نے شہری سہولت کے پیش نظر لائسنسنگ نظام میں بڑی اصلاح کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر پیپر لیس بنا دیا ہے۔ اس نئے نظام کا باقاعدہ افتتاح ایک تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک اور دیگر ٹریفک افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے ’ڈرائیونگ لائسنس کبھی نہیں بن سکے گا‘، تاحیات فیل قرار دیے گئے اسلام آباد کے شہری کا انوکھا قصہ

آئی جی اسلام آباد نے پیپر لیس کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور نظام کی بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے قیمتی وقت کا ضیاع روکنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں شہریوں کو لائسنس کے حصول کے لیے میڈیکل فارم، تصاویر اور دیگر کاغذات جمع کروانے پڑتے تھے، تاہم اب اس نئے نظام کے تحت کسی بھی دستاویز، فوٹو کاپی یا تصویر لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ میڈیکل سے لے کر لائسنس کے اجرا تک تمام مراحل کو ڈیجیٹل اور پیپر لیس کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف : اپلائی کیسے کریں، فیس کتنی ہوگی؟

آئی جی نے مزید کہا کہ جلد ہی لائسنسنگ فیس کے نظام کو بھی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اب وہ صرف اپنا شناختی کارڈ لے کر آئیں اور آسانی سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔

انہوں نے اس منصوبے کو مختصر وقت میں مکمل کرنے پر چیف ٹریفک آفیسر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، 7 نشستوں پر 9 امیدوار مدمقابل

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

میر رضا کیس: سندھ کابینہ نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟