ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

صبح کے وقت ریکارڈ کیے گئے درجۂ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 28، کراچی میں 27، پشاور میں 20، کوئٹہ اور مظفرآباد میں 18، گلگت میں 12 جبکہ مری میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم مجموعی طور پر خشک اور گرم رہے گا، جس کے باعث دن کے اوقات میں درجۂ حرارت میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم خشک رہے گا۔

صبح کے وقت ریکارڈ کیے گئے درجۂ حرارت کے مطابق سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 27، لیہہ میں 6 جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرم موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘