پی ایس ایل 11 فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ پی سی بی نے بتا دیا

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹ 27 اپریل سے عوام کے لیے دستیاب ہوں گے۔ فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز 27 اپریل سے کیا جائے گا جبکہ 28 اپریل سے فزیکل ٹکٹس مقررہ کوریئر سینٹرز سے صبح 10 بجے حاصل کیے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: داسن شناکا پی ایس ایل سے معطل ہونے والے تیسرے غیرملکی کھلاڑی، پی سی بی نے معذرت قبول نہ کی

پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتوں کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔ جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 1500 روپے، فرسٹ کلاس 2000 روپے، پریمئم 4000 روپے، وی آئی پی 6000 روپے اور وی آئی پی فرسٹ اینڈ 8000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح وی وی آئی پی نیو پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار روپے جبکہ گیلری کے ٹکٹ 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

بورڈ کے مطابق فائنل میچ کے دوران شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی اور میچ سے قبل ایک خصوصی اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

پی سی بی نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ میچ کے آغاز سے کم از کم ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ سیکیورٹی اور داخلے کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

لائیوایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

لائیوایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ