وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف بیان، پولیٹیکل اسسٹنٹ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر شدید تنقید

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر کے پولیٹیکل اسسٹنٹ عزادار کاظمی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے خلاف دیے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کی توہین قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی مظفرآباد آمد، اختلافات کے باعث پی ٹی آئی بڑا جلسہ کرنے میں ناکام

اپنے بیان میں عزادار کاظمی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو ’مسلط وزیراعظم‘ کہنا نہ صرف ایک غیر ذمہ دارانہ بیان ہے بلکہ یہ کشمیری عوام کے مینڈیٹ کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور ایک عوامی ووٹ سے منتخب آئینی وزیراعظم ہیں اور انہیں ’پرچی‘ جیسے الفاظ سے مخاطب کرنا جمہوری نظام کی نفی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے اکثریت سے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم منتخب کیا اور گزشتہ 5 ماہ کے دوران حکومت نے سیاسی استحکام اور انتظامی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

عزادار کاظمی کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں برداشت اور رواداری کے قائل ہیں اور مہمانوں کی عزت کرنا جانتے ہیں، جبکہ راستے روکنا ان کی روایت نہیں۔ انہوں نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بیڈ گورننس عروج پر ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی اپنی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سیاسی ڈراما کر رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر فوری وضاحت پیش کریں اور معذرت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ، بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا سنہری موقع، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں سکیورٹی خدشات پھر بڑھ گئے

5 جولائی 1977 کا مارشل لا جمہوریت پر حملہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟