وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اہم شاہراہوں پر لین اور لائن ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں لین اور لائن ڈسپلن یقینی بنانے کا ہدف مقرر کر دیا۔ لاہور کے بڑے شاہراہوں کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کتاب شعور اور تہذیب کی بنیاد ہے، مریم نواز کا عالمی یومِ کتب پر پیغام

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ٹریفک نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ٹریفک پولیس موبائل گاڑیوں پر نصب کیمروں کے ذریعے لین اور لائن کی پابندی کی نگرانی کرے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیگ زیگ ڈرائیونگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور موٹرسائیکل تین روز کے لیے تھانے میں بند رہے گی۔ لین، لائن ڈسپلن، روڈ سائیڈ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 5 لاکھ سے زائد چالان کیے جبکہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں تحویل میں لیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں غیر منظم ٹریفک رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے چھوٹے بڑے روڈز پر کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام بھی ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی