محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں آئندہ کئی گھنٹوں تک گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جاری رہے گا اور دن بھر درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی یل نینو کی وسط 2026 میں فعال ہونے کا امکان، اقوامِ متحدہ کا انتباہ
حکام کے مطابق زیادہ تر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت بڑھتی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ مسلسل خشک موسم کی وجہ سے شہری علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت معمول سے 3 ڈگری زیادہ ریکارڈ
شہرِ قائد میں گرمی کی لہر نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے، جہاں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج ریکارڈ کیا گیا یہ درجہ حرارت اپریل کے مہینے کے اوسط معمول سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
شہر کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت الگ الگ محسوس کی گئی، خصوصاً جناح ٹرمینل اور اس کے گردونواح میں تپش زیادہ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا موسم: بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ، بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 38.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو اپریل کے معمول کے درجہ حرارت سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔














