پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کو شکست، کوالیفائر میں جگہ بنا لی

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل الیون کے 40 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مارک چیپمین کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی ہے، اس فتح کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف میں جگہ بنالی جبکہ ملتان سلطانز یونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز کا بھاری مجموعہ ترتیب دیا۔ شان مسعود 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور اسٹیون اسمتھ نے 30، 30 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 فائنل: وزیراعظم شہباز شریف نے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی

اننگز کے آخری لمحات میں محمد وسیم نے صرف 9 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر اسکور بورڈ پر رنز کے انبار لگا دیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت تمام باؤلرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 10 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گر گئی۔ تاہم، مڈل آرڈر میں مارک چیپمین نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ چیپمین نے محض 33 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کی راولپنڈیز کے خلاف بڑے مارجن سے جیت، لاہور قلندر پلے آف سے باہر

کپتان شاداب خان نے 36 اور محسن ریاض نے 25 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاندار کارکردگی پر مارک چیپمین کو ‘پلیئر آف دی میچ’ قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی